اسرائیل کیخلاف سزاوں کی عالمی عدالت میں مقدمہ درج

فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے راملہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی علاقے پر قبضے کو ختم کروانے کےمسودہ قرار داد کو ماہ اکتوبر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کیا جائے گا ۔

147010
 اسرائیل  کیخلاف سزاوں کی عالمی عدالت میں مقدمہ درج

فلسطین کے وزیر خارجہ ریاض المالکی نے راملہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی علاقے پر قبضے کو ختم کروانے کےمسودہ قرار داد کو ماہ اکتوبر میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کیا جائے گا ۔اس مسودہ قرار داد کو اقوام متحدہ میں فلسطین کی نمائندگی کرنے والے واحد عرب ملک اردن کیطرف سے پیش کروایا جائے گا ۔ انھوں نے کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی ناکامی ،یہودی آبادیوں کی تعمیر کی پالیسی، خلاف ورزیوں کے دوام اور کسی بھی دوسرے حل چارے کی عدم موجودگی کیوجہ سے فلسطینی انتطامیہ قبضے کو ختم کروانے کے لیے سلامتی کونسل سے رجوع کرنے پر مجبور ہو گئی ہے ۔مالکی نے مزید کہا کہ غزہ میں انسانی جرائم سر زد کرنے کیوجہ سے اسرائیل کیخلاف سزاوں کی عالمی عدالت میں مقدمہ درج کروایا جائے گا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں