داعش کے خلاف حملوں کا سلسلہ جاری

برطانیہ کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ یہ طیارے عراقی افواج کی امداد کے لیے وہاں پہنچے اور بغداد کے مغرب میں شدت پسندوں کی گاڑیوں پر میزائل داغے

146823
داعش کے خلاف حملوں کا سلسلہ جاری

برطانوی لڑاکا طیاروں نے آج دوسرے دن بھی داعش کے شدت پسندوں کے خلاف فضائی حملے جاری رکھے۔
برطانیہ کی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ یہ طیارے عراقی افواج کی امداد کے لیے وہاں پہنچے اور بغداد کے مغرب میں شدت پسندوں کی گاڑیوں پر میزائل داغے۔
ایسے میں جب کُرد جنگجو شام میں دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں کے خلاف صف آراہیں آج بھی ملک کے ایک سرحدی قصبے کے قریب امریکی قیادت میں کی جانے والی فضائی کارروائی جاری رہی۔
برطانیہ میں قائم شام کی حقوقِ انسانی کی تنظیم کے سرگرم کارکنوں نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز ایک بین الاقوامی اتحاد سے تعلق رکھنے والے طیارے نے کوبانی کے جنوبی قصبے عین العرب پر کم از کم پانچ فضائی حملے کیے ۔
گزشتہ پانچ ہفتوں کے دوران ہونے والی جھڑپوں میں پناہ کی تلاش میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد افراد وہاں سے فرار ہو گئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں