الجزائرمیں داعش کی جانب سے ایک فرانسیسی کا سر قلم

فرانس کے شہری ہروی گورڈو سیاحت کے لیے الجیریا گئے تھے اور انھیں اتوار کو اغوا کیا گیا تھا۔ فرانسیسی حکومت کے مطابق 55 سالہ گورڈو کو جند الخلیفہ نامی شدت پسند تنظیم نے ہلاک کیا اور اس سے پہلے اس تنظیم نے فرانس کو عراق اور شام میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف فضائی کارروائیاں روکنے کی مہلت دی تھی

137987
الجزائرمیں داعش کی جانب سے ایک فرانسیسی کا سر قلم

الجزائر میں داعش دہشت گرد تنظیم سے منسلک " جند الخلیفہ " تنظیم اغوا کیے گئے ایک فرانسیسی کا سر قلم کردیا ہے۔
فرانس کے شہری ہروی گورڈو سیاحت کے لیے الجیریا گئے تھے اور انھیں اتوار کو اغوا کیا گیا تھا۔
فرانسیسی حکومت کے مطابق 55 سالہ گورڈو کو جند الخلیفہ نامی شدت پسند تنظیم نے ہلاک کیا اور اس سے پہلے اس تنظیم نے فرانس کو عراق اور شام میں دولتِ اسلامیہ کے خلاف فضائی کارروائیاں روکنے کی مہلت دی تھی۔
فرانس کے صدر فرانسو اولاند نے قتل کے واقعے کو’ ظالمانہ اور بزدلانہ‘ اقدام قرار دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ گذشتہ ہفتے دولتِ اسلامیہ کے خلاف شروع کیے گئے فضائی حملے جاری رہیں گے۔
فرانس نے گذشتہ جمعے کو پہلی مرتبہ عراق میں شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ پر فضائی حملے کیے تھے۔
اس سے پہلے جند الخلیفہ نامی تنظیم نے فرانسیسی شہری کی ہلاکت کی ایک ویڈیو جاری کی تھی اور اس کا عنوان فرانسیسی حکومت کے لیے خونی پیغام تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں