داعش اور خوراسان گروپ کے ٹھکانوں پر بمباری120 دہشت گرد ہلاک

متحدہ امریکہ نےشام میں داعش اور القائدہ سے وابستہ خوراسان گروپ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے ۔ ان حملوں میں خوراسان کے 50 اور داعش کے70 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

136510
 داعش اور خوراسان گروپ  کے ٹھکانوں  پر بمباری120 دہشت گرد ہلاک


متحدہ امریکہ نےشام میں داعش اور القائدہ سے وابستہ خوراسان گروپ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے ۔پینٹاگون کی طرفسے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ خوراسان گروپ امریکہ اور یورپ میں ایک بڑے حملے کی تیاریاں مکمل کرنے کے مرحلے پر پہنچ گیا تھا ۔جس کی وجہ سے امریکی جنگی طیاروں نے حلب کے قریب خراسان گروپ کے ٹھکانوں پر آٹھ
با ربمباری کی جبکہ راکا اور عراق کی سرحد کے قریبی علاقوں میں موجود داعش کےہیڈ کوارٹر پر بھی امریکی طیاروں نے بمباری کی ہے ۔ داعش کیخلاف فوجی کاروائی میں پانچ عرب ممالک نے بھی حصہ لیا ہے۔ ان حملوں میں خوراسان کے 50 اور داعش کے70 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں ۔شامی مخالفین کیمطابق ان حملوں میں 8 سویلین بھی ہلاک ہو گئے ہیں ۔ اقوام متحدہ میں امریکہ کےمستقل نمائندےنے حملوں سے قبل صدر باشار اسد کو حملے کے بارے میں معلومات فراہم کی تھیں اور صدر اسد نے دہشت گردی کیخلاف جدوجہد میں ان کی حمایت کی تھی ۔دریں اثناء صدر اوباما نے اعلان کیا ہے کہ داعش کیخلاف جدوجہد طویل عرصے تک جاری رہے گی اور ہم اسے ختم کر کے ہی دم لیں گے ۔انھوں نے داعش کے ٹھکانوں پر حملوں میں مدد گار ثابت ہونے کیوجہ سے عرب ممالک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اب ہم اس جنگ میں تنہا نہیں ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں