بغداد بم دھماکوں سے لرز اٹھا،درجنوں ہلاک و زخمی

عراقی دارالحکومت بغداد کے مختلف علاقوں میں ہونے والے بم حملوں میں انتیس افراد ہلاک اور اکہتر زخمی ہو گئے

132071
 بغداد بم دھماکوں سے لرز اٹھا،درجنوں ہلاک و زخمی

عراقی دارالحکومت بغداد کے مختلف علاقوں میں ہونے والے بم حملوں میں انتیس افراد ہلاک اور اکہتر زخمی ہو گئے۔
اناطولیہ نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق ، بغداد کے جنوب میں واقع ال عامل نامی محلے میں واقع ایک کیفے کے باہر حملے میں تین افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے۔
بغداد شہر کے ایک دوسرے علاقے الکاظمیہ میں واقع ریستورانوں اور خفیہ فوج کے ہیڈ کوارٹر کے قریب دھماکہ خیز مواد سے بھری دو گاڑیاں تباہ کر دی گئیں جس کے نتیجے میں اکیس افراد ہلاک اور اڑھتالیس زخمی ہو گئے۔
دریں اثنا بغداد کے مغربی علاقے میں واقع السلام نامی محلے میں بھی دھماکہ خیز مواد سے لدی ایک گاڑی تباہ کر دی گئی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے جبکہ شمالی علاقے قریات میں بھی مارٹر گولہ گرنے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں