شام میں ٹیکے لگنے سے بچے ہلاک

یونسیف اور صحت کی عالمی تنظیم کے تعاون سے ٹیکوں کی مہم جان لیوا ثابت ہوئی، بچے ٹیکے لگنے کے 15 منٹ بعد ہی اللہ کو پیارے ہو گئے

128697
شام میں ٹیکے لگنے سے بچے ہلاک

شام میں اقوام متحدہ کے بچوں کے امدادی فنڈ اور صحت کی عالمی تنظیم کے تعاون سے سر انجام دی جانے والی امدادی مہم میں ٹیکے لگائے جانے والے بیس بچے جان بحق ہو گئے ہیں۔
مخالفین کی طرف سے قائم کردہ عبوری حکومت سے منسلک وزارت صحت کے ذرائعوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق عدلیب کے مختلف علاقوں میں 15 لاکھ بچوں کے لیے یونیسف اور صحت کی عالمی تنظیم کی خسرے کے ٹیکوں کی مہم میں ایک تا 5 سال کے بیس بچے ٹیکے لگنے کے تقریباً 15 منٹ بعد ہی اپنے خالق ِ حقیقی کو پیارے ہو گئے۔
ان ناگہانی اموات کی وجوہات لیبارٹری کے تجزیات کے بعد ہی سامنے آ سکیں گی۔
وزارت صحت نے ٹیکے لگانے کی مہم کو روکنے اور اس حوالے سے لازمی طبی تجزیات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں