ایران کا وفد مذاکرات کے لئے امریکہ روانہ ہو گیا

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اپنے وفد کے ہمراہ 5+1 ممالک کے ساتھ مذاکرات کے لئے امریکہ کے دورے پر ہیں

128070
ایران کا وفد مذاکرات کے لئے امریکہ روانہ ہو گیا

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اپنے وفد کے ہمراہ 5+1 ممالک کے ساتھ مذاکرات کے لئے امریکہ کے دورے پر ہیں۔

ایران کی خبر رساں ایجنسی اِرنا کے مطابق مذاکرات کل دوپہر کے وقت، ظریف اور یورپی یونین کے خارجہ سیاسی امور کی ہائی کمشنر اور 5+1 گروپ کی چیف نگوشیئٹر کیتھرین آشٹن کے درمیان، ورکنگ لنچ پر شروع ہوں گے۔
لنچ کے بعد اور جمعرات کے روز دونوں طرف کے وفود کے درمیان مذاکرات ہوں گے۔
واضح رہے کہ ایران اور 5+1 گروپ کے نمائندوں کے درمیان گذشتہ سال ہونے والے مذاکرات میں بین الاقوامی پابندیوں میں تخفیف کے بدلے میں ایران کے بھی اپنے جوہری پروگرام کو محدود کرنے پر غور کیا گیا تھا۔
چوبیس نومبر 2013 میں جنیوا میں فریقین کے درمیان عارضی سمجھوتے کے ساتھ ایران پر پابندیوں کو نرم کر دیا گیا تھا اور وسیع سمجھوتہ 20 جولائی تک متوقع تھا تاہم متعدد دفعہ مذاکرات کرنے کے بعد فریقین نے عارضی سمجھوتے کو 24 نومبر تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں