گولان کے علاقے میں امن فوج کی جگہ تبدیل ہوگی:اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ کی امن فوج کی تبدیلی کا یہ فیصلہ گولان کی پہاڑیوں کے جوار میں شامی فوج اور مخالفین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں سے امن فوج کی سرگرمیوں میں خلل پڑنے کی وجہ سے کیا گیا ہے

127680
 گولان کے علاقے میں امن فوج کی جگہ تبدیل ہوگی:اقوامِ متحدہ

شام اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا مشاہدہ کرنے کےلیے گولان کی پہاڑیوں پر متعین اقوامِ متحدہ کی امن فوج اپنی جگہ تبدیل کر رہی ہے۔
تنظیم کے مطابق، گولان کی پہاڑیوں کے جوار میں شامی فوج اور مخالفین کے درمیان ہونے والی جھڑپوں سے امن فوج کی سرگرمیوں میں خلل پڑ رہا تھا جس کی وجہ سے یہ فیصلہ کیاگیا ہے ۔
اقوامِ متحدہ کے فیصلے کی رو سے امن فوج شام کی سرحد سے ملحقہ چار فوجی چوکیوں اور ایک کیمپ کی جگہ تبدیل کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ علاقے میں اقوام متحدہ کی امن فورس کے دو سو فوجی اور ڈیڑھ سو سے زائد سول ملازمین تعینات ہیں کہ جن کا تعلق فیجی،بھارت،آئر لینڈ،نیپال ، ہالینڈ اور فلپائن سے ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں