جان کیری داعش کے خلاف مصر سے بھی حمایت حاصل کریں گے

متحدہ امریکہ نے داعش کے خلاف بین الاقوامی پلیٹ فارم قائم کرنے کے دائرہ کار میں قاہرہ میں اپنے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری داعش کے خلاف مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کا تعاون حاصل کرنے کے لیے جاری دوروں کے سلسلے میں مصر پہنچ گئے ہیں

125059
جان کیری داعش کے خلاف مصر سے بھی حمایت حاصل کریں گے

متحدہ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری داعش کے خلاف جنگ میں مصر کی حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔
متحدہ امریکہ نے داعش کے خلاف بین الاقوامی پلیٹ فارم قائم کرنے کے دائرہ کار میں قاہرہ میں اپنے مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔
امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری داعش کے خلاف مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کا تعاون حاصل کرنے کے لیے جاری دوروں کے سلسلے میں مصر پہنچ گئے ہیں۔
جان کیری نے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں اپنے مصری ہم منصب سامح شکری کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ مسلمانوں میں شدت پسندی کی سوچ کو شکست دینے میں مصر کا کردار کلیدی نوعیت کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دولتِ اسلامیہ کے جنگجو اسلام کے نام پر لڑنے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن درحقیقت ان کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔
جان کیری نے داعش کے خلاف ایک وسیع تر بین الاقوامی اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے عفریت کو ایک مخصوص علاقے سے باہر نکل کر پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے میں زیادہ وقت نہیں لگتا ہے۔
قاہرہ میں اپنے قیام کے دوران جان کیری مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور عرب لیگ کے سربراہ نبیل العربی سے بھی ملاقاتیں کیں ۔
خلیج تعاون کونسل میں شامل چھ عرب ملکوں کے علاوہ لبنان، اردن ، مصر ، ترکی اور اسرائیل کی حکومتیں اب تک دولتِ اسلامیہ کے خلاف امریکہ کو اپنے تعاون کو یقین دلاچکی ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں