عراقی پارلیمنٹ نے نئی قومی حکومت کی منظوری دے دی

نئی قومی حکومت میں شعیہ ، کرد اور سنی وزرا بھی شامل ہیں۔ ہفتوں تک جاری رہنے والے سیاسی تعطل کے بعد شراکتِ اقتدار کے فارمولے کے تحت صالح الطلوق اور ہوشیار زیباری کی نائب وزرا کی حیثیت سے تقرری کی منظوری دی گئی تھی

118765
عراقی پارلیمنٹ نے نئی قومی حکومت کی منظوری دے دی

عراقی پارلیمنٹ نے نئی قومی حکومت کی منظوری دے دی ہے۔
حیدر العبادی کی کابینہ نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرلیا ہے۔
اس نئی قومی حکومت میں شعیہ ، کرد اور سنی وزرا بھی شامل ہیں۔
ہفتوں تک جاری رہنے والے سیاسی تعطل کے بعد شراکتِ اقتدار کے فارمولے کے تحت صالح الطلوق اور ہوشیار زیباری کی نائب وزرا کی حیثیت سے تقرری کی منظوری دی گئی تھی۔
وزیرِاعظم نوری المالکی کے استعفے کے بعد معتدل خیال شیعہ رہنما حیدرالعبادی کو حکومت بنانے کی دعوت دی گئی تھی۔
وزیرِ اعظم حیدر العابدی نے وزیرِدفاع اور وزیرِ داخلہ کو ایک ہفتے کے اندر اندر مقرر کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ نئی کابینہ میں عراق کی اسلامی سپریم کونسل سے تعلق رکھنے والے عادل عبدل مہدی کو وزیرِ تیل جبکہ سابق وزیرِ اعظم ابراہیم جعفری کو وزیرِ خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔
سابق وزیرِاعظم نوری المالکی، آیاد الاوی اور سابق پارلیمانی سپیکر اوسامہ النجفی کو نائب صدور کے رسمی عہدے دیے گئے ہیں۔
وزیرِاعظم العبادی نے اپنی نئی کابینہ میں عراق کی شیعہ اکثریت کے ساتھ ساتھ سنی اور کرد اقلیتوں کے نمائندوں کو بھی شامل کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں