ہم ترکی کے متشکر ہیں :رعرام شیخ محمد

عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکرعرام شیخ محمد نے عراقی مہاجرین کو پناہ دینے کیوجہ سے ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پریس آفس سے جاری کردہ بیان کیمطابق انھوں نے بغداد میں ترکی کے سفیر فاروق کائے مکچی کیساتھ ملاقات کے دوران شمالی عراق کے پناہ گزینوں کی امداد کیوجہ سے حکومت ترکی کا شکریہ ادا کیا۔

110067
ہم ترکی کے متشکر ہیں :رعرام شیخ محمد


عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکرعرام شیخ محمد نے عراقی مہاجرین کو پناہ دینے کیوجہ سے ترکی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پریس آفس سے جاری کردہ بیان کیمطابق انھوں نے بغداد میں ترکی کے سفیر فاروق کائے مکچی کیساتھ ملاقات کے دوران شمالی عراق کے پناہ گزینوں کی امداد کیوجہ سے حکومت ترکی کا شکریہ ادا کیا۔عربل میں ترکی کے قونصلر مہمت عاکف انعام نے بھی اس بارے میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ عراق میں انسانی بحران کے آغاز سے لیکر ابتک ترکی نے ہمیشہ تفریق کیے بغیر کردوں ،ترکمینوں اور عرب پناہ گزینوں کیہر ممکنہ امداد کی ہے۔عراق میں جاری جھڑپوں اور انتظامیہ کے فقدان کیوجہ سے داعش کی زیر قیادت مسلح گروپوں نے موصل اور تکریت جیسے بعض شہروں پر قبضہ کر لیا تھا اور جھڑپوں کیوجہ سے ایک میلین سے زائد افراد دیگر علاقے میں ہجرت کرنے پر مجبور ہو گئے تھے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں