یمن میں حوثیوں کی سرگرمیاں قابلِ مذمت ہیں: سلامتی کونسل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن میں حکومت کے خلاف شیعہ حوثی جنگجوؤں کی باغیانہ سرگرمیوں کی مذمت کی ہے اور دوسرے ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ بدامنی کا شکار اس ملک کے داخلی امور میں مداخلت سے باز رہیں

108274
یمن میں حوثیوں کی سرگرمیاں قابلِ مذمت ہیں: سلامتی کونسل

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن میں حکومت کے خلاف شیعہ حوثی جنگجوؤں کی باغیانہ سرگرمیوں کی مذمت کی ہے اور دوسرے ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ بدامنی کا شکار اس ملک کے داخلی امور میں مداخلت سے باز رہیں۔
سلامتی کونسل کی جانب سےگزشتہ جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کونسل عبداللہ یحییٰ الحکیم کی قیادت میں حوثی تنظیم کی کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے۔
یاد رہے کہ حوثی تنظیم نے 8 جولائی کو یمنی فوج کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز سمیت صوبہ عمران پر قبضہ کر لیا تھا۔
کونسل نے حوثیوں پر زوردیا ہے کہ وہ اپنے جنگجوون کو صوبہ عمران سے واپس بلائیں اور یمنی حکومت کے خلاف مسلح کارروائیوں کا سلسلہ بند کردیں۔اس نے یمن میں سلامتی کی ابتر صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں