شام میں داعش پیش قدمی کو جاری رکھے ہوئے

تنظیم نے اسد یونٹوں کے ساتھ کئی روز سے جاری جھڑپوں کے بعد طابقہ فوجی ائیر بیس کا کنٹرول سنبھال لیا ہے

102542
شام میں داعش پیش قدمی کو جاری رکھے ہوئے

داعش دہشت گرد تنظیم شام میں پیش قدمی کو جاری رکھے ہوئے ہے۔
تنظیم نے اسد یونٹوں کے ساتھ کئی روز سے جاری جھڑپوں کے بعد طابقہ فوجی ائیر بیس کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
یہ بیس راقہ میں فوج کے پاس موجود آخری جگہ تھی۔
اطلاع کے مطابق راقہ داعش کے قلعے کی حیثیت رکھتا ہے اور شہر سے 45 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع طابقہ فوجی ائر بیس پر کثیر تعداد میں جنگی طیارے، ہیلی کاپٹر ، ٹینک اور توپیں موجود ہیں۔
شام کے سرکاری ٹیلی ویژن کی خبر میں فوج کا بیس پرکنٹرول ختم ہونے سے متعلق خبر کی تصدیق کی گئی ہے۔
مبصرین کے مطابق بیس کا داعش کے قبضے میں جانا بشار الاسد انتظامیہ کے لئے ایک سخت دھچکہ ہے اور یہ ناکامی شامی ائیر فورسز کی ملک کے شمال میں فضائی حملوں کی صلاحیت پر اثر انداز ہو گی۔
بیس کے اطراف میں جاری جھڑپوں میں اسد فورسز کے سینکڑوں فوجی اور داعش تنظیم کے عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں