غزہ:اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری مزید افراد شہید

غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملے میں 8 فسلطینی شہید ہوگئے، جاں بحق افراد میں حماس کے 3 کمانڈوز بھی شامل ہیں جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں

99359
غزہ:اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری مزید افراد شہید

غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملے میں 8 فسلطینی شہید ہوگئے، جاں بحق افراد میں حماس کے 3 کمانڈوز بھی شامل ہیں جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
اطلاع کے مطابق، غزہ کے علاقے رفاح میں اسرائیلی طیاروں نے ایک گھر کو نشانہ بنایا جس میں 8 افراد شہید اور کئی زخمی ہوئے جبکہ کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔
حماس نے حملے میں اپنے 3 سینئر کمانڈوز کے شہید ہونے کی تصدیق کی ہے شہدا میں ابو شمالا، رضا ال عطار اور محمد برحوم شامل ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی اسرائیلی فوجیوں نے جبالیہ میں حماس کمانڈر محمد دیف کے گھر پر حملے کر کے ان کے بیوی اور کم سن بچے کو شہید کردیا تھا۔
اسرائیل کی طرف سے غزہ پر کیے جانے والے حملوں میں اب تک دو ہزار سے زائد افراد ہلاک اور دس ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں