فلسطینیوں میں جلد کی بیماریاں پھیلنا شروع ہو گئیں

اقوام متحدہ کی فلسطینی مہاجرین کی امدادی ایجنسی UNRWA کے کیمپوں میں مقیم 4 لاکھ فلسطینیوں میں سے بعض میں "خارش" سمیت مختلف جلدی بیماریاں ابھرنا شروع ہو گئی ہیں

93525
فلسطینیوں میں جلد کی بیماریاں پھیلنا شروع ہو گئیں

اسرائیلی حملوں میں اپنے گھروں کو ترک کرنے پر مجبور ہوجانے والے فلسطینیوں میں جلد کی بیماریاں پھیلنا شروع ہو گئی ہیں۔
فلسطین کے وزیر صحت جواد آواد کے تحریری بیان کے مطابق صحت کی ٹیموں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی فلسطینی مہاجرین کی امدادی ایجنسی UNRWA کے کیمپوں میں مقیم 4 لاکھ فلسطینیوں میں سے بعض میں "خارش" سمیت مختلف جلدی بیماریاں ابھرنا شروع ہو گئی ہیں۔
آواد نے کہا ہےکہ کیمپوں میں پانی اور صفائی کے سامان کی کمیابی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے بعض مہاجرین میں ورم کی بیماری بھی دیکھنے میں آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزہ کے ویکسینیشن اور ہیلتھ سسٹم کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے ۔ دوست ملک اور بین الاقوامی اداروں کی امداد کے ساتھ ساتھ وزارت کی حیثیت سے ہم نے بھی طبّی سامان اور ادویات پر مشتمل بیسیوں ٹرالروں کے ساتھ غزہ کی مدد کی ہے۔
واضح رہے کہ سالوں سے رکاوٹوں میں آئے ہوئے غزہ پر اسرائیل نے 7 جولائی کو فضاء اور سمندر سے اور 17 جولائی کو زمینی حملے کئے جن کے نتیجے میں حالیہ اطلاع کے مطابق ایک ہزار 980 افراد ہلاک اور 10 ہزار 196 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں