عراق:ہیلی کاپٹر کو حادثہ عراقی رکن پارلیمان زخمی

عراق کے شمال مغرب میں جبل سنجار میں پھنسے یزیدی قبیلے کے افراد کومحفوظ مقام تک منتقل کرنے والے ایک فوجی ہیلی کاپٹرکو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں عملے کا ایک رکن ہلاک اور کم سے کم آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں

89426
عراق:ہیلی کاپٹر کو حادثہ عراقی رکن پارلیمان زخمی

عراق کے شمال مغرب میں جبل سنجار میں پھنسے یزیدی قبیلے کے افراد کومحفوظ مقام تک منتقل کرنے والے ایک فوجی ہیلی کاپٹرکو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں عملے کا ایک رکن ہلاک اور کم سے کم آٹھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔
زخمیوں میں عملے کےپانچ ارکان اور یزیدی قبیلے کی خاتون رکن پارلیمنٹ فیان دخیل بھی شامل ہیں۔
ایک عراقی فوجی عہدے دار نے بتایا کہ ایم سترہ قسم کے فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے شمال مغربی علاقے جبل سنجار سے شدت پسند تنظم داعش کے حملوں کے بعد فرار ہونے والے یزیدی قبیلے کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا تھا کہ اس دوران ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آ گیا اور وہ فضا سے زمین پرآ گرا تاہم زیادہ بلندی پر نہ ہونے کے باعث ہیلی کاپٹرمیں سوار افراد زندہ بچ گئے۔ جہازمیں عملے کا ایک رکن ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے ہیں جبکہ یزیدی قبیلے سے تعلق رکھنے والی عراقی رکن پارلیمنٹ فیان دخیل سمیت دیگر پناہ گزین بھی زخمی ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ جبل سنجار سے گزشتہ ہفتے یزیدی اقلیت سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد شمالی عراق کی جانب اس وقت فرار ہوگئے تھے جب شدت پسند تنظیم داعش نے علاقے پرحملہ کردیا تھا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں