اسرائیل کے ساتھ فائر بندی کا سمجھوتہ فی الحال زیرغور نہیں:حماس

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں حماس کے ایک عہدے دار نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان غزہ میں بہتر گھنٹے سے جاری جنگ بندی میں توسیع کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا ہے

83182
اسرائیل کے ساتھ فائر بندی کا سمجھوتہ فی الحال زیرغور نہیں:حماس

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں حماس کے ایک عہدے دار نے کہا ہے کہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان غزہ میں بہتر گھنٹے سے جاری جنگ بندی میں توسیع کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا ہے۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان مصر کی ثالثی میں منگل سے تین روز کے لیے جنگ بندی ہوئی تھی۔حماس کے تجربہ کار رہنما موسیٰ ابو مرزوق کے مذکورہ بیان سے چند گھنٹوں قبل اسرائیل نے کہا تھا کہ وہ جمعہ تک جنگ بندی میں توسیع کے لیے تیار ہے اور اس نے اس سلسلے میں بات چیت کے لیے اپنا ایک وفد بھی قاہرہ بھِیجا تھا جس نے مصرکی ثالثی میں فلسطینی مذاکرات کاروں سے جنگ بندی میں توسیع کے سلسلے پر بات چیت کی ہے۔
موسیٰ ابو مرزوق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگ بندی میں توسیع کے لیے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا ہے۔
موسی ابو مرزوق حماس کے سیاسی قائدین میں سے ایک ہیں اور وہ جنگ بندی کے لیے بات چیت کے دوران مصر کے ساتھ براہ راست رابطے میں رہتے ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں