اسرائیل کامشروط طورپر 72 گھنٹے فائر بندی کو توسیع دینے کا فیصلہ

غزہ کے بارے میں طے پانے والے فائر بندی کے سمجھوتے جس کی مدت 24 گھنٹے باقی رہ گئی تھی کے ختم ہونے سے پہلے 72 گھنٹے کی توسیع کرنے کی مشروط آمادگی ظاہر کی ہے۔ گزشتہ ایک ماہ سے جاری فوجی آپریشن کے دوران 1900 فلسطینی ہلاک

82387
اسرائیل کامشروط طورپر 72 گھنٹے فائر بندی کو توسیع دینے کا فیصلہ

اسرائیل فائر بندی کی مدت میں 72 گھنٹوں کی توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
غزہ کے بارے میں طے پانے والے فائر بندی کے سمجھوتے جس کی مدت 24 گھنٹے باقی رہ گئی تھی کے ختم ہونے سے پہلے 72 گھنٹے کی توسیع کرنے کی مشروط آمادگی ظاہر کی ہے۔
امریکہ، اقوامِ متحدہ، ترکی، قطر اور مصر کی کوششوں سے فریقین کے درمیان منگل کو موثر ہونے والی 72 گھنٹوں کی جنگ بندی جمعے کی صبح ختم ہورہی ہے۔
مصری حکام کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی شرائط کے تحت اسرائیل اور 'حماس' کے درمیان غزہ میں لڑائی مستقل طور پر روکنے کے لیے بلواسطہ مذاکرات کا سلسلہ دارالحکومت قاہرہ میں جاری ہے۔
مذاکرات میں شرکت کے لیے اقوامِ متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ رابرٹ سیری، مشرقِ وسطیٰ کے لیے چار فریقی گروپ کے نمائندے اور سابق برطانوی وزیرِاعظم ٹونی بلیئر اور امریکی نمائندہ خصوصی فرینک لوئنسٹین بھی قاہرہ میں موجود ہیں۔
بدھ کو اسرائیلی وزیرِاعظم نے ایک بار پھر غزہ میں کی جانے والی اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے راکٹ حملوں کے جواب میں اسرائیل کے ردِ عمل کو درست قرار دیا تھا۔
نیتن یاہو نے غزہ میں ہونے والی شہری ہلاکتوں کوافسوس ناک قرار دیتے ہوئے ان کی ذمہ داری حماس پر عائد کی تھی ۔
اسرائیل نے غزہ پر گزشتہ ایک ماہ سے فوجی کاروائی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک 1900 سے زائد فلسطینی باشندے ہلاک ہو چکے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں