اسرائیل اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکے گا : اسمائیل حانیے

حماس کے سیاسی بیور کے سربراہ اسمائیل حانیے نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ پر حملوں سے جن مقاصد کو حل نہیں کر سکا ہے انھیں سیاسی میدان میں بھی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے گا ۔انھوں نے تحریری اعلامئیے میں اسطرف توجہ دلائی کہ حماس کے نمائندےاور وفد میں شامل اراکین فلسطین کی یکجہتی کو تحفظ میں لینے اور غزہ میں دی جانے والی قربانیوں کو نظر انداز نہ کرنےکی مصالحتی روح کے مالک ہیں ۔

81131
 اسرائیل اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکے گا : اسمائیل حانیے


حماس کے سیاسی بیور کے سربراہ اسمائیل حانیے نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ پر حملوں سے جن مقاصد کو حل نہیں کر سکا ہے انھیں سیاسی میدان میں بھی حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے گا ۔انھوں نے تحریری اعلامئیے میں اسطرف توجہ دلائی کہ حماس کے نمائندےاور وفد میں شامل اراکین فلسطین کی یکجہتی کو تحفظ میں لینے اور غزہ میں دی جانے والی قربانیوں کو نظر انداز نہ کرنےکی مصالحتی روح کے مالک ہیں ۔ہر طرح کا سیاسی قدم اٹھانے سے پہلے اس پر گہرا غوروخوص کیا جاتا ہے ۔ہم نے ترکی اور قطر کےدوستوں کیساتھ ملاقاتیں کی ہیں ۔اسوقت ہمارا وفد اسرائیلی حملوں کو رکوانے اور ناحق پابندیوں کو ختم کروانے کے لیے مصر میں موجود ہے اور وہ عوام کے حقوق اور مطالبات کو تسلیم کروانے کے لیے سرگرم عمل ہے ۔اسمائیل حانئیے نے مزید کہا کہ حماس مصر اور دیگر عرب ممالک کے غزہ پر عائد پابندیوں کو ختم کروانے کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ ہے۔ عبوری فائر بندی کے بعد اسرائیلی وحشت کا جو منظر سامنے آیا ہے اس سے اسرائیل کیطرف سے سرزد جرائم کی حقیقت کھل کر سامنے آ جاتی ہے۔ اس ضمن میں عالمی برادری کو اپنے اوپر عائد ذمہ داریوں کو پورا کرنے اور حکومت فلسطین اور مزاحمتی گروپوں کو اسرائیل کی طرف سے تباہ کردہ عمارتوں کو دوبارہ تعمیر کروانے کی ضرورت ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں