اسرائیل کیطرف سے سات گھنٹے کے لیے فائر بندی کا اعلان

اسرائیل نے دوبارہ غزہ میں سات گھنٹے کے لیےفائر بندی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔فائر بندی پر آج صبح دس بجے سے عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔ فلسطین کے صدر محمود عباس نے عالمی برادری سے اسرائیلی حملوں کو رکوانے کے لیے فوری طور پر مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے ۔انھوں نے کہا کہ اسرائیل نے جب سے حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے ہر ایک گھنٹے میں 17 فلسطینی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں اور ہر تین گھنٹے میں ایک بچے کو ہلاک کیا گیا ہے ۔

78677
 اسرائیل کیطرف سے سات گھنٹے کے لیے فائر بندی کا اعلان

اسرائیل نے دوبارہ غزہ میں سات گھنٹے کے لیےفائر بندی کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔فائر بندی پر آج صبح دس بجے سے عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔
فلسطین کے صدر محمود عباس نے عالمی برادری سے اسرائیلی حملوں کو رکوانے کے لیے فوری طور پر مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے ۔انھوں نے کہا کہ اسرائیل نے جب سے حملوں کا سلسلہ شروع کیا ہے ہر ایک گھنٹے میں 17 فلسطینی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں اور ہر تین گھنٹے میں ایک بچے کو ہلاک کیا گیا ہے ۔
دریں اثناء غزہ پر اسرائیلی حملے جاری ہیں ۔اقوام متحدہ کے ایک اسکول پر اسرائیلی حملوں سے 10 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں ۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون نے ان حملوں کو اخلاقی اور عالمی قوانین کی پامالی قرار دیا ہے لیکن انھوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا ہے ۔اسرائیل کیطرف سے سات جولائی کو شروع کردہ حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1840 اور زخمیوں کی تعداد 9370 تک پہنچ گئی ہے ۔ان حملوں میں اسرائیل کے 64 فوجی بھی ہلاک ہوگئے ہیں ۔اسرائیلی باشندوں کی اکثریت فائر بندی کیخلاف ہے اور وہ ہلاک ہونے والے فوجیوں کا انتقام لینے کے طرفدار ہیں ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں