اسرائیل کی بمباری جاری شہدا کی تعداد ایک سو سات ہو گئی

اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کے جنوبی علاقے رفاح پر کی جانے والی بمباری کے نتیجے میں گزشتہ روز شہید ہونے والوں کی تعداد چوہتر ہو چکی ہے

76758
اسرائیل کی بمباری جاری شہدا کی تعداد ایک سو سات ہو گئی

اسرائیلی فوج کی طرف سے غزہ کے جنوبی علاقے رفاح پر کی جانے والی بمباری کے نتیجے میں گزشتہ روز سے اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد ایک سو سات ہو چکی ہے۔
غزہ حکام کے مطابق آٹھ جون سے اس فلسطینی علاقے میں شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک سولہ سو سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ سات ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
غزہ میں شہید اور زخمی ہونے والوں میں سے بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوجی ہلاکتوں کی تعداد تریسٹھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ چار سو سے زائد زخمی ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیل کی تمام تر فوجی ہلاکتیں سترہ جولائی سے غزہ میں شروع کیے جانے والے زمینی آپریشن کے بعد سے اب تک ہوئی ہیں۔
غزہ کے علاقے سے داغے جانے والے راکٹوں کی زد میں آ کر تین اسرائیلی شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
دریں اثنا ، القسام تنظیم نے واضح کیاہے کہ دو اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت اور ایک دیگر کے اغوا میں وہ ملوث نہیں ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں