اسراۡئیل کی وحشیانہ کاروائی جاری درجنوں شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ میں اقوام متحدہ کے کیمپ کو بھی نشانہ بنا ڈالا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 32 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی کارروائی میں129 کے قریب افراد شہید جب کہ سیکڑھوں زخمی ہوگئے

74849
اسراۡئیل کی وحشیانہ کاروائی جاری  درجنوں شہید

اسرائیلی فوج نے غزہ میں اقوام متحدہ کے کیمپ کو بھی نشانہ بنا ڈالا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 32 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جب کہ طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیلی کارروائی میں129 کے قریب افراد شہید جب کہ سیکڑھوں زخمی ہوگئے۔
خبر کے مطابق آج علی الاصبح اسرائیلی فوج کی جانب سے اقوام متحدہ کے کیمپ کو بھی تباہ کردیا گیاجس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 32 فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے بمباری میں جبلیہ کے مہاجرین کیمپ میں قائم اقوام متحدہ کے ایک اسکول کو نشانہ بنایا جس میں 10 بچوں سمیت 20 افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تاہم بعد میں شہدا کی تعداد 32 تک جا پہنچی۔
صیہونی فوج نے حماس کے رہنما اور سابق وزیر اعظم اسماعیل حانیہ کے گھر پر بھی بمباری کی تاہم گھر خالی ہونے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت کو آج 23 دن ہوگئے ہیں صیہونی فوج کی زمینی اور فضائی بمباری کے نتیجے میں اب تک 1200 سے زائد فلسطینی شہید اور سیکڑنوں شدید زخمی حالت میں اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں لیکن عالمی برادری اسرائیلی بربریت کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں