اقوام متحدہ نے قبرص میں امن فورس کے دورانیے کو بڑھا دیا

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قبرص میں موجود اقوام متحدہ امن فورس کے فرائض کے دورانیے میں مزید 6 ماہ کے اضافے کا فیصلہ کیا ہے

75364
اقوام متحدہ نے قبرص میں امن فورس کے دورانیے کو بڑھا دیا

اقوام متحدہ نے قبرص میں اپنی امن فورس کے فرائض کے دورانیے کو بڑھا دیا ہے۔۔۔
اطلاع کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قبرص میں موجود اقوام متحدہ امن فورس کے فرائض کے دورانیے میں مزید 6 ماہ کے اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
سلامتی کونسل کے کل کے اجلاس کے بعد تمام اراکین کے مثبت ووٹ کے ساتھ قبرص میں 1964 سے لے کر اب تک متعین امن فورس کے فرائض کے دورانیے کو 31 جنوری 2015 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کونسل نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے زیر قیادت فریقین کے درمیان جاری مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت کو نوٹ کر لیا گیا ہے تاہم جزیرے میں وسیع اور پائیدار نتائج تاحال حاصل نہیں کئے جا سکے۔ کونسل نے کہا ہے کہ کلیدی موضوعات پر پیش رفت کے حصول کے لئے مذاکرات کا عمل جاری ہے۔
دوسری طرف سلامتی کونسل نے ،اقوام متحدہ کے عراق کے لئے امدادی مشن کے فرائض کے دورانیے میں بھی ایک سال کی توسیع کر کے مشن کو 31 جولائی 2015 تک اس ملک میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے اور عراق میں حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خطرے کو اس فیصلے کے جواز کے طور پر پیش کیا ہے۔
واضح رہے کہ عراق میں بعض دہشت گرد گروپوں کے اثر و رسوخ میں اضافے اور ملک کے بعض علاقوں پر قبضے کے بعد اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عراق کے لئے نمائندہ خصوصی نکولائی ملادینوف نے گذشتہ ہفتے سلامتی کونسل سے ان دہشت گرد گروپوں کے حملوں کو روکنے اور ان 'وحشی حملوں 'کے ذمہ داروں سے حساب لینے کا مطالبہ کیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں