غزہ میں عید آہوں اور فریادوں کے سائے میں

اسرائیلی فوج نے عید الفطر کے تینوں دن حملوں کا سلسلہ جاری رکھا اور ان حملوں میں 318 افراد ہلاک ہوئے جن میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی تھی جبکہ زخمیوں کی تعداد 980 رہی

75116
غزہ میں عید آہوں اور فریادوں کے سائے میں

غزہ میں عید کے موقع پر ہلاکتوں کی تعداد 318۔۔۔
اسرائیلی فوج نے عید الفطر کے تینوں دن حملوں کا سلسلہ جاری رکھا اور ان حملوں میں 318 افراد ہلاک ہوئے جن میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی تھی جبکہ زخمیوں کی تعداد 980 رہی۔
غزہ میں عملی طور پر فعال سابقہ فلسطینی حکومت کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القُدرا نے کہا ہے کہ عید کے پہلے روز 43 افراد ہلاک اور 260 زخمی ہو گئے، دوسرے دن 144 افراد ہلاک اور 260 زخمی ہو گئے جبکہ عید کے تیسرے روز ہلاکتوں کی تعداد 131 اور زخمیوں کی تعداد 463 رہی۔
یورپ۔میڈیٹیرین انسانی حقوق مانیٹرنگ ہوم کے غزہ کے شعبے کے سربراہ رامی عبدُہ نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ عید کے تینوں دنوں میں اسرائیلی حملوں کے دوران 22 مساجد شہید ہوئی ہیں جن میں سے 9 مکمل طور پر شہید ہوئی ہیں اور 13 کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔
فلسطینی مفاہمتی حکومت کی وزارت سماجی امور اور رہائش کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق عید کے دوران اسرائیل کے غزہ پر فضائی، زمینی اور بحری حملوں میں 166 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں جبکہ ایک ہزار 281 گھروں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔
پچیس ہزار 390 رہائشی عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے اور 3 ہزار 500 عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہو گئی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں