شام میں دھماکے اور حملے

خمص اور حلب میں ہونے والے دھماکوں میں 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

72812
شام میں دھماکے اور حملے

شام میں پر تشدد واقعات تھمنے کو نہیں آرہے۔
خمص میں ایک کار بم دھماکے میں سات افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
بتایا گیا ہے کہ خمص کے محلے ارمان میں پیش آنے والے اس دھماکے کے بعد دو راکٹ بھی داغے گئے۔
شامی سرکاری ذرائع نے اس حملے کی اطلاع دی ہے تو شامی حقوق انسانی کے مبصر ہاؤس نے بھی اس کی تصدیق کی ہے۔
اطلاع کے مطابق شامی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے حلب میں مخالفین کے زیر کنٹرول شعار محلے میں بیرل بم داغے ، جس سے 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
بتایا جاتا ہے کہ ہلاک شد گان میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں