عراق، شیعہ ترکمان نقل مکانی پر مجبور کیے جا رہے ہیں

ترک ہلال احمر نے 16 ٹریلروں پر مشتمل امدادی سا مان عربیل تک پہنچا دیا ہے

71271
عراق، شیعہ ترکمان نقل مکانی پر مجبور کیے جا رہے ہیں

عراق میں شیعہ ترکمان باشندے داعش کے زیر کنٹرول علاقوں سے فرار ہونے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یومیہ تقریباً ایک ہزار ترکمان کنبے کرکوک سے بغداد کو نقل مکانی کر رہے ہیں۔
تل عفر کے اہلِ تشیع ترکمان باشندے براستہ کرکوک بغداد، نجف اور کربلا کو راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔
موصل اور عربیل کے کیمپوں سے نا خوش ہونے والے خاندان شیعہ علاقوں میں پناہ لیتے جا رہے ہیں۔
بسوں، ٹرکوں اور ٹریلروں کی مدد سے کرکوک آنے والے پناہ گزینوں کا خیر مقدم پشمرگے اور پولیس اہلکار کر رہے ہیں۔
دریں اثناء ترک ہلال احمر کی تل عفر ترکمان کنبوں کو روانہ کردہ 16 ٹریلروں پر مشتمل امدادی سازو سامان عربیل پہنچ گیا ہے۔ امدادی سامان کو عید کے دوسرے روز کیمپوں میں مقیم لوگوں میں تقسیم کیا جائیگا۔
امدادی سامان، خشک میوے، ٹماٹر پیسٹ، تیل، چینی، نمک۔ بچوں کے بسکٹ، صفائی کرنے کا سازو سامان،کمبلوں اور ملبوسات پر مشتمل ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں