عراق: داعش کے ہاتھوں روضاتِ مقدسہ کی پامالی

شدت پسند تنظیم دولت اسلامی برائے عراق وشام ( داعش ) نے جلیل القدر پیغمبر حضرت یونس علیہ السلام کے مزار کو شہید کر دیا

201902
عراق: داعش کے ہاتھوں روضاتِ مقدسہ کی پامالی

شدت پسند تنظیم دولت اسلامی برائے عراق وشام ( داعش ) نے جلیل القدر پیغمبر حضرت یونس علیہ السلام کے مزار کو شہید کر دیا۔
خبر کے مطابق ،داعش کے جنگجوؤں نے مشرقی موصل میں حضرت یونس کے مزار اور اس سے ملحقہ مسجد پر مکمل قبضے کے بعد مسجد کو نمازیوں کے لیے بند کر دیا جس کے بعد مزار کو بارودی مواد رکھ کر اڑا دیا جس کے نتیجے میں مزار سے متصل 138 ھجری میں تعمیر کی گئی جامع مسجد بھی منہدم ہوگئی۔
اس سے قبل گزشتہ روز داعش کے جنگجوؤں نے موصل میں پیغمبر حضرت دانیال علیہ السلام کے مزار کو بھی دھماکوں سے تباہ کر دیا جبکہ گزشتہ بدھ کے روز مغربی موصل میں امام یحییٰ ابو القاسم کے مزار کو بھی دھماکہ خیز مواد رکھ کر تباہ کیا گیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں