اسرائیل کے لیےیورپ اور امریکی پروازیں معطل

امریکہ اور یورپ کی کئی فضائی کمپنیوں نے اسرائیلی شہر تل ابیب پر حماس کے راکٹ حملے کے بعد اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں

70772
 اسرائیل کے لیےیورپ اور امریکی پروازیں  معطل

امریکہ اور یورپ کی کئی فضائی کمپنیوں نے اسرائیلی شہر تل ابیب پر حماس کے راکٹ حملے کے بعد اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی شہری ہوا بازی کے محکمے نے چوبیس گھنٹوں کے لیے امریکی پروازوں پر پابندی کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ صورت حال کا مشاہدہ کرتی رہے گی۔
دوسری جانب جرمنی کی لفتھانسا اور ایئر برلن جبکہ فرانس کی ایئر فرانس سمیت کئی یورپی فضائی کمپنیوں نے بھی تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کردی ہیں۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ حماس کے اس راکٹ حملے سے اسرائیل کے ایک گھر کو نقصان پہنچا اور ایک شخص معمولی زخمی ہوا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں