اسرائیل کی زمینی کاروائی کے آغاز کے خلاف استنبول میں مظاہرے

استنبول میں اسرائیل کے قونصل خانے کے سامنے جمع ہو جانے والے ہزار ہا مظاہرین اسرائیل پر لعنت ملامت کی۔مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ترکی اور فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔ رات ایک بجے شروع ہونے والے مظاہرے میں اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور اسرائیل پر لعنت ملامت کی گئی

63113
اسرائیل کی زمینی کاروائی کے آغاز کے خلاف استنبول میں مظاہرے

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں شروع کردہ زمینی کاروائی کے خلاف استنبول میں مظاہرہ کیا گیا ہے۔
استنبول میں اسرائیل کے قونصل خانے کے سامنے جمع ہو جانے والے ہزار ہا مظاہرین اسرائیل پر لعنت ملامت کی۔
اسسرائیل کی جانب سےزمینی کاروائی شروع کیے جانے کے فوراً بعد مختلف این جی اوز نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے رابطہ قائم کرنے کے بعد اسرائیل کے قونصل خانے کا رخ اختیار کیا۔
مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ترکی اور فلسطین کے پرچم اٹھا رکھے تھے ۔
ان مظاہروں میں مختلف اخبارات کے کالم نگاروں نے بھی شرکت کی۔
رات ایک بجے شروع ہونے والے مظاہرے میں اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور اسرائیل پر لعنت ملامت کی گئی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں