اسرائیل کی غزہ میں زمینی کاروائی

اسرائیلی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ اپنے مقصد کے حصول تک یہ کاروائی جاری رہے گی

63119
اسرائیل کی غزہ میں زمینی کاروائی

اسرائیل نے غزہ میں بری کاروائی شروع کر دی ہے۔
گزشتہ سوموار کے دن سے فضائی کاروائی کرنے والے اسرائیل نے وزیر اعظم بنیا مین نتن یاہو کی ہدایت پر بری کاروائی کا آٖغاز کر دیا ہے۔
اسرائیل کے "دفاعی آپریشن" کا نام دی گئی کاروائی میں 259 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
دنیا بھر نے اسرائیل کی اس مذموم حرکت پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے تو اسرائیلی فوج نے مزید 18 ہزار فوجیوں کو طلب کر لیا ہے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فائر بندی کو مسترد کرنے کے جواز میں اب فوجی آپریشن ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں بھاری تعداد میں بکتر بند گاڑیاں اور فوجی دستے داخل ہو گئے ہیں۔اور اس کاروائی سے قبل غزہ میں مقیم تقریباً پانچ لاکھ فلسطینیوں کو اپنے اپنے گھر بار کو ترک کرنے پر خبر دار کیا ہے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ مقصد کے حصول تک یہ کاروائی جاری رہے گی۔ اس وقت 8 ہزار فوجی بری کاروائی میں حصہ لے رہے ہیں تو 18 ہزار ریزرو فوجیوں کو طلب کیا گیا ہے۔
بری کاروائی کے ابتدائی لمحات میں شفا اسپتال زخمیوں سے بھر گیا۔بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اسپتال پر بھی حملہ کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کا کہنا ہے کہ میرے اور عالمی سربراہان کے انتباہ کے باوجود زمینی کاروائی کا آغاز باعث افسوس پیش رفت ہے۔
فلسطینی مذاکرات صائب ایراکات کا کہنا ہے کہ بری کاروائی علاقائی مسائل کو حل کرنے میں معاون ثابت نہیں ہو گی۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں