جان کیری کی اسرائیلی وزیر اعظم کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت

متحدہ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نےاسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کیساتھ ٹیلیفون پر غزہ میں زمینی کاروائی پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزارت خارجہ کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ جان کیری نے اسرائیلی اور فلسطینی شہریوں کی ہلاکتوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انھیں تحفظ دینے کے لیے ہر ممکنہ تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے

133584
جان کیری کی اسرائیلی وزیر اعظم کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت


متحدہ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نےاسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کیساتھ ٹیلیفون پر غزہ میں زمینی کاروائی پر تبادلہ خیال کیا ۔
وزارت خارجہ کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ جان کیری نے اسرائیلی اور فلسطینی شہریوں کی ہلاکتوں پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے انھیں تحفظ دینے کے لیے ہر ممکنہ تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔انھوں نے سرنگوں کے ذریعے لاحق خطرات کیخلاف اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہونے کا دفاع کرتے ہوئے ان کاروائیوں کو سرنگوں تک ہی محدود رکھنے ،علاقے میں کشیدگی کو مزید بڑھانے سے گریز کرنے اور مصر کی زیر قیادت 2012 میں شروع کردہ فائر بندی پر دوبارہ عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں