مصر کیطرف سے اسرائیل اور حماس کو فائر بندی کی تجویز

مصر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان فائر بندی کروانے کے لیے جو تجویز پیش کی ہے اسے اسرائیلی کابینہ نے منطوراور حماس کی مسلح شاخ القاسم بریگیڈز نے مسترد کر دیا ہے ۔اس منصوبے کی رو سے فائر بندی کی تجویز کی منظوری کے بعد طرفین کے اعلی حکام نے قاہرہ میں جمع ہو کر اعتماد افروز تدابیر پر غور کرنا تھا ۔

129759

دریں اثناء امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری اسرائیل اور فلسطین کے درمیان فائر بندی کے مزاکرات کی غرض سے مصر کے دورے پرجا رہے ہیں وہ مشرق وسطی کے لیڈروں کیساتھ اس موضوع پر مذاکرات کریں گے ۔
قاہرہ میں ہنگامی اجلاس منعقد کرنے والے عرب لیگ کے وزراء خارجہ کے اجلاس سے تھوڑی دیر پہلے فائر بندی کی تجویز کا اعلان کیا گیا ۔ اجلاس میں اس تجویز پر غور کیا گیا ۔تجویز کیمطابق اسرائیل اور فلسطینی انتطامیہ کے اعلی سطحی حکام کیساتھ فائر بندی پر عمل درآمد کے بعد 48 گھنٹوں کے اندر اندر قاہرہ میں علیحدہ علیحدہ مذاکرات کیے جائیں گے اور مصر طرفین کے فائر بندی پر عمل درآمد کرنے یا نہ کرنے کی نگرانی کرئے گا۔
اسرائیلی کابینہ نے مصر کی فائر بندی کی تجویز کو قبول کر لیا ہے ۔عرب لیگ اور فلسطین کے صدر محمود عباس نے بھی اس کی حمایت کی ہے لیکن حماس کی مسلح شاخ نے اس منصوبے کو مسترد کر دیا ہے ۔القاسم بریگیڈز نےاپنے سرکاری ویب سائٹ پر جاری اعلان میں بتایا ہے کہ منصوبے کا متن ہم تک پہنچ گیا ہے لیکن یہ منصوبہ ہمارے لیے گھٹنے ٹیکنے اور گردن جھکانے کے مترادف ہے ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں