ہم جو بھی ہیں امریکہ کے طفیل ہیں: نیتین یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتین یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اپنی دفاعی صلاحیت امریکہ کے تعاون سے بڑھائی ہے اور ہماری اس کامیابی کا راز امریکی مالی امداد کے طفیل ہے

129524
ہم جو بھی ہیں امریکہ کے طفیل ہیں: نیتین یاہو

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتین یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اپنی دفاعی صلاحیت امریکہ کے تعاون سے بڑھائی ہے اور ہماری اس کامیابی کا راز امریکی مالی امداد کے طفیل ہے ۔
امریکی کانگریس کی ایک رپورٹ کے مطابق ، غیر ملکی ممالک کے فراہم کردہ مالی امداد کا کثیر حصہ اسرائیل کو جاتا ہے۔
امریکی انتظامیہ نے پینسٹھ سالہ عرصے میں اسرائیل کو ایک سو اکیس بلین ڈالر کی مالی امداد فراہم کی ہے ۔
دور حاضر میں امریکہ اپنے ہاک اور پیٹریوٹ میزائل سسٹم کو اسرائیل کے تحفظ کےلیے استعمال میں لا رہا ہے۔
سن دو ہزار سات میں سابق امریکی صدر جارج بش اور اسرائیلی حکومت کے درمیان دس سالہ عرصے کےلیے تیس بلین ڈالر کا دفاعی معاہدہ طے کیا گیا تھا۔
قابل ِ توجہ بات تو یہ ہے کہ اقوامِ متحدہ کے توسط سے اسرائیل کو فراہم کی جانے والی انسانی اماد بھی مجموعی طور پر 4٫9 بلین ڈالر کے لگ بھگ ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں