عراق میں البغدادی منظرعام پر

دولتِ اسلامیہ عراق و شام تنظیم نے خلافت کا اعلان کرنے والے ابو بکر البغدادی کا پہلی بار جمعے کا خطبہ نشر کیا ہے۔ آج تک اپنے چہرے کو چھپانے والے البغدادی نے سیاہ رنگ کی پگڑی اورجبہ زیب تن کرکھا ہے۔ انہوں نے اپنی خلاف کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مسلمان ان کی اطاعت کریں

119265
عراق میں البغدادی منظرعام پر

عراق میں البغدادی نے جمعے کا خطبہ دیا ہے ۔
دولتِ اسلامیہ عراق و شام تنظیم نے خلافت کا اعلان کرنے والے ابو بکر البغدادی کا پہلی بار جمعے کا خطبہ نشر کیا ہے۔
دولتِ اسلامیہ عراق و شام تنظیم کی حمایت ویب سائٹ سے جاری کردہ ویڈیو میں البغدادی کو موصل شہر میں جمعے کا خطبہ دیتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔
آج تک اپنے چہرے کو چھپانے والے البغدادی نے سیاہ رنگ کی پگڑی اورجبہ زیب تن کرکھا ہے۔ انہوں نے اپنی خلاف کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام مسلمان ان کی اطاعت کریں۔
اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ " میں ولی ہوں تاکہ تمھاری قیادت کروں، اگرچہ میں تم میں سے بہترین نہیں ہوں۔ لہٰذا اگر تمھیں لگتا ہے کہ میں درست راہ پر ہوں تو میرا ساتھ دو۔"
دولتِ اسلامیہ عراق و شام تنظیم کی کارروائیوں نے عالمی رہنماؤں کو تشویش میں مبتلا کر رکھا ہے جبکہ ہزاروں لوگ اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی پر بھی دباؤ بڑھا ہے۔
دولتِ اسلامیہ عراق و شام تنظیم نے گزشتہ ہفتے اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں خلافت کا اعلان کرتے ہوئے البغدادی کو اپنا خلیفہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں