عراق: دہشت گرد تنظیم کے 18 اراکین ہلاک

صوبہ العنبر میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں دولت اسلامی عراق و شام ISIS دہشت گرد تنظیم کے 18 اراکین ہلاک

119148
عراق: دہشت گرد تنظیم کے 18 اراکین ہلاک

عراق کے صوبہ العنبر میں دولت اسلامی عراق و شام ISIS دہشت گرد تنظیم کے 18 اراکین کو ہلاک کر دیا گیا۔
العنبر آپریشنوں کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رشید فیلیح نے کہا ہے کہ فوجی یونٹوں اور دولت اسلامی عراق و شام دہشت گرد کے درمیان جھڑپوں میں 18 عسکریت پسند ہلاک کر دئیے گئے ہیں جبکہ 11 عسکریت پسند زخمی ہوئے ہیں اس کے علاوہ دہشت گرد تنظیم کی 5 گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا گیاہے۔
فیلیح کے مطابق جھڑپوں میں 3 فوجی بھی زخمی ہوئے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق الرمادی میں دولت اسلامی عراق و شام دہشت گرد تنظیم کے عسکریت پسندوں کے پولیس اور ریکوری فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں اور ریکوری فورسز کے 3 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں ایک عرصے سے جھڑپوں اور اتھارٹی کے خلاء کا سامنا ہے اس صورتحال سے فائدہ اٹھا کر دولت اسلامی عراق و شام دہشت گرد تنظیم سمیت مسلح گروپوں نے مُوصل، تکریت ، باکوبا ، تلعفر سمیت العنبر کی تحصیل الکریم، راوہ، انیہہ، راطبہ اور حادثہ پر قبضہ کر لیا ہے۔
جھڑپوں کی وجہ سے تقریباً 1 ملین شہری ہجرت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
ملک کے مختلف مقامات پر دولت اسلامی عراق و شام دہشت گرد تنظیم اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور اس دوران عراقی فوج دہشت گرد تنظیم کے زیر قبضہ علاقوں پر فضائی حملے کر رہی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں