عراق کی تازہ صورتحال پر اجلاس

وزیر اعظم ایردوان نے بری افواج کے کمانڈرخلوصی آقار اور وزیر خارجہ احمد داؤد اولو سے بریفنگ لی

117022
عراق کی تازہ صورتحال پر اجلاس

وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے عراق کی تازہ صورتحال کے بارے میں بری افواج کے کمانڈر خلوصی آقار اور وزیر خارجہ احمد داؤد اولو سے بات چیت کی۔
اس میٹنگ کا آغاز بری افواج کے کمانڈر جنرل خلوصی آقار کے وزیر اعظم ہاؤس تشریف لانے کے ساتھ ہوا۔
وزیر اعظم ایردوان اور جنرل آقار بلمشافہ مذاکرات تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہے۔
بعد ازاں اس میٹنگ میں وزیر خارجہ داؤد اولو بھی شریک ہوئے۔جس کے بعد عراق کی تازہ صورتحال اور داعش تنظیم کی تحویل میں ہونے والے ترک سفارتکاروں کے حوالے سے پیش رفت پر غور کیا گیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں