اسرائیل میں غیر قانونی مہاجرین کا احتجاج

نا مساعد حالات میں کام کرنے پر مجبور ہونے والے مہاجرین کی اقوام متحدہ کے عہدیداروں سے ملنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا

113654
اسرائیل میں غیر قانونی مہاجرین کا احتجاج

اسرائیل میں غیر قانونی مہاجرین کی نامساعد حالات میں رہائش کے خلاف احتجاج کیا گیا ہے۔
کل مصری سرحدوں کی جانب جاتے ہوئے اقوام متحدہ کے عہدیداروں سے ملاقات کرنے کی کوشش کرنے والے مہاجرین کو اسرائیلی پولیس کی سخت مداخلت کا سامنا کرنا پڑا۔
پولیس نے غیر قانونی مہاجرین کی طرف سے قائم کردہ کیمپ کو بھی خالی کروا لیا۔ سن 2006 سے لیکر ابتک مصری سرحدوں سے ہزار ہا افریقی غیرقانونی تارکینِ وطن نے اسرائیل میں پناہ لے رکھی ہے۔
یہ لوگ زیادہ بہتر حالات زندگی کے لیے اسرائیل گئے تھے لیکن اب یہ صفائی کا کام کرتے ہوئے زندگیوں کو جاری رکھنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔
حکومتِ اسرائیل غیر قانونی مہاجرین کو "یہودی معاشرے کے ڈھانچے" کے لیے کسی خطرے کے طور پر دیکھتی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں