عراق میں روس کے جنگی طیارے داعش کو نشانہ بنائیں گے

عراق کی جانب سے روس سے خریدے جانے والے جنگی طیاروں کو عراق کے حوالے کردیا گیا ۔ یہ طیارے جو کہ جدید ٹکنولوجی کے حامل ہیں عراق کی فضائیہ کی قوت میں اضافہ کرنے کا باعث بنیں گے

110656
عراق میں روس کے جنگی طیارے داعش کو نشانہ بنائیں گے

دولتِ اسلامیہ عراق و شام تنظیم کو روس کے جنگی طیارے نشانہ بنائیں گے۔
عراق کی جانب سے روس سے خریدے جانے والے جنگی طیاروں کو عراق کے حوالے کردیا گیا ہے۔
عراق کی پارلیمنٹ کے دفاعی اور سیکورٹی کمیٹی کے رکن عباس ال بیتی نے کل بیان دیتے ہوئے کہا کہ روس سے خریدئے جانے والے دس عدد روسی ساخت کے سوخی طیارے کل عراق کو مل گئے ہیں جبکہ باقی ماندہ طیاروں کو جلد ہی عراق کے حوالے کردیا جائے گا۔
بیتی نے کہا ہے کہ یہ طیارے جو کہ جدید ٹکنولوجی کے حامل ہیں عراق کی فضائیہ کی قوت میں اضافہ کرنے کا باعث بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ خریدئے جانے والے روسی ساخت کے جنگی طیاروں کو دولت ِ اسلامیہ عراق و شام تنظیم کے جنگوہوں کے خلاف استعمال کیا جائے گا۔
سن 2003 میں عراق پر متحدہ امریکہ کے قبضے کے بعد سے عراق کی فضائیہ اپنی قوت کافی حد تک کھوچکی تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں