اسرائیلی فوج نےدوفلسطینی اغواکاروں کے ناموں کا اعلان کردیا

اغوا کرنے والوں میں حماس کے 29 سالہ مروان کواسیمہ اور 33 سالہ امیر ابو عائشہ کا نام بتایا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ان نوجوانوں کو حماس نے اغوا کر رکھا ہے

109093
اسرائیلی فوج نےدوفلسطینی اغواکاروں کے ناموں کا اعلان کردیا

اسرائیلی فوج نے تین نوجوان یہودیوں کو اغوا کرنے والے دو فلسطینیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔
اغوا کرنے والوں میں حماس کے 29 سالہ مروان کواسیمہ اور 33 سالہ امیر ابو عائشہ کا نام بتایا گیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے اغوا کرنے والوں کا نام اغوا کرنے کے چوبیس گھنٹے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔
دریائے اردن کے مغربی کنارے میں واقع ایک اسرائیلی بستی کے قریب سے تین لاپتہ ہونے والے اسرائیلی نوجوانوں کے بارے میں حماس کا کہنا ہے کہ اس میں ان کا کوئی ہاتھ نہیں، لیکن اسرائیلی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ان نوجوانوں کو حماس نے اغوا کر رکھا ہے۔
اپریل میں فلسطینی متحدہ حکومت کے قیام کے اعلان کے بعد یہ ایک ایسا واقعہ ہے جس سے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان تعلقات میں پھرتناؤ پیدا ہو گیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے لاپتہ یہودی نوجوانوں کی تلاش کے سلسلے میں پہلے ہی سے 80 فلسطینیوں کو حراست میں لے رکھا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں