مصر، فوجی بغاوت مخالف مظاہرے

قاہرہ اور غیزہ میں مظاہرین کے خلاف سیکورٹی فورسز نے اصلی گولیوں کے ساتھ مداخلت کی، اس دوران چار افراد ہلاک ہو گئے

102039
مصر، فوجی بغاوت مخالف مظاہرے

مصر میں عسکری بغاوت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔
کل دارالحکومت قاہرہ اور غیزہ شہر میں ہونے والے مظاہروں میں عبدالفتاح الا سیسی کے صدر بننے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
پولیس نے اصلی گولیوں سے فائرنگ کرتے ہوئے مظاہرین کے خلاف مداخلت کی۔
اطلاع کے مطابق ان واقعات میں 4 افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئے ہیں تو 2 مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
دفتر خارجہ نے اصلی گولیوں کے استعمال کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی اعلان جاری نہیں کیا۔
فوجی بغاوت مخالف قومی اتحاد نے تین جولائی سن 2013 کے روز مرسی کا تختہ الٹائے جانے کی برسی کے موقع پر ملک گیر احتجاجی مظاہروں کی اپیل کی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں