رملہ:اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو ہلاک کر دیا

اسرائیلی فوجیوں نے آج علی الصبح ایک فلسطینی نوجوان کو ہلاک کردیا جبکہ مغربی کنارے میں 3 لاپتہ اسرائیلی نوجوانوں کی تلاش میں فوج کی جانب سے تلاش جاری ہے

97432
رملہ:اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو  ہلاک کر دیا

اسرائیلی فوجیوں نے آج علی الصبح ایک فلسطینی نوجوان کو ہلاک کردیاجبکہ مغربی کنارے میں 3 لاپتہ اسرائیلی نوجوانوں کی تلاش میں فوج کی جانب سے تلاش جاری ہے۔
یاد رہے کہ یہ نوجوان تین دن قبل اغوا کئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ آج صبح مغربی کنارے کے شہر رملّہ کے قریب 19 سالہ نوجوان احمد عرفات کو اسرائیلی فوجیوں نے گولی مارکر ہلاک کردیا ہے ۔
یروشلم سے اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق ، فوجیوں نے فلسطینی پارلیمانی اسپیکر حماس کے رکن عزیز دُوئیک کو تلاشی کے دوران گرفتار کرلیا۔
فوج کے ترجمان نے اسپیکر کی گرفتاری کی توثیق کی ہے جبکہ اسرائیلی فوج نے اب تک 150 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔
جبکہ صرف آج مارے جانے والے چھاپے کے دوران پچاس فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔
اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ گرفتار شدہ تمام افراد حماس کے دہشت گرد ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں