عراقی فوج نے عسکریت پسندوں کے زیر قبضہ علاقے واپس لے لئے

عراق کے شمالی ضلعے صلاح الدین کے گورنر احمد عبداللہ نے کہا ہے کہ عراقی فوجی یونٹوں نے الدُلئیہ، العشاقی اور معتصم سمیت متعدد قصبوں کا کنٹرول عراق۔شام اسلامی حکومت دہشت گرد تنظیم سے واپس لے لیا ہے

95403
عراقی فوج نے عسکریت پسندوں کے زیر قبضہ علاقے واپس لے لئے

عراق کے شمالی ضلعے صلاح الدین کے گورنر احمد عبداللہ نے کہا ہے کہ عراقی فوجی یونٹوں نے الدُلئیہ، العشاقی اور معتصم سمیت متعدد قصبوں کا کنٹرول عراق۔شام اسلامی حکومت دہشت گرد تنظیم سے واپس لے لیا ہے۔
عبداللہ نے کہا کہ قبائلی گروپوں کے ساتھ سمجھوتے کر کے قصبوں کا کنٹرول واپس حاصل کر لیا گیا ہے اور علاقے کے قبائلی سرداروں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔
تاہم عراق۔شام اسلامی حکومت دہشت گرد تنظیم سے واپس لئے جانے والے مذکورہ قصبوں سے متعلق خبر کی آزاد ذرائع سے تاحال تصدیق نہیں ہوئی۔
دوسری طرف صلاح الدین پولیس مرکز کی طرف سے ایک افسر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نصبیہ اور العشاقی کے قصبوں میں عراق۔شام اسلامی حکومت دہشت گرد تنظیم کی گاڑیوں پر حملوں سے متعلق ابتدائی معلومات کے مطابق 9 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیاہے، 21 عسکریت پسند زخمی ہوئے ہیں اور متعدد گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا گیاہے۔
واضح رہے کہ عسکریت پسند وں نے ملک کے سب سے بڑے شہروں میں سے نینوا کے ضلعی مرکز موصل اور صلاح الدین کے مرکزی شہر تکریت کے ساتھ ساتھ جھڑپوں کی زد میں آئے ہوئے بعض دیگر علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
عراق۔ شام اسلامی حکومت دہشت گرد تنظیم کے موصل پر قبضے کے بعد تشدد کے واقعات اور جھڑپوں کا آغاز ہو گیا جن میں زیادہ تر پولیس اور فوجیوں سمیت 128 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں