اسرائیلی پولیس مسجد اقصی میں گھس گئی

اسرائیلی پولیس نے گزشتہ روز نماز، جمعہ کے بعد بیت المقدس کی بے حرمتی کرتےہوئے فلسطینیوں کے ساتھ مُد بھیڑ کی جس دوران ایک صحافی سمیت گیارہ افراد زخمی ہو گئے جبکہ پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا

94332
 اسرائیلی پولیس مسجد اقصی میں گھس گئی

اسرائیلی پولیس نے گزشتہ روز نماز، جمعہ کے بعد بیت المقدس کی بے حرمتی کرتےہوئے فلسطینیوں کے ساتھ مُد بھیڑ کی جس دوران ایک صحافی سمیت گیارہ افراد زخمی ہو گئے جبکہ پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔
گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد فلسطینیوں کے ایک گروہ نے مسجد کے احاطے میں اسرائیلی جیلوں میں بھوک ہڑتال کرنے والے فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے تحت ایک مظاہرہ کیا ۔
اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کرنے والے مظاہرین کے خلاف پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا جس سے اطراف میں موجود افراد شدید متاثر ہوئے ۔
یاد رہے کہ چوبیس اپریل سے اسرائیلی جیلوں میں بند دو سو کے قریب فلسطینی بھوک ہڑتال کیے ہوئے ہیں۔
دوسری جانب ، فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کی یہودی کالونی سے تعلق رکھنے والے تین یہودی آباد کار لاپتہ ہو گئے ہیں جو کہ بیک وقت امریکی شہری بھی تھے ۔
واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت نے فلسطینی انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے یہودی آباد کاروں کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں