فوج کے ساتھ شہریوں کو بھی مسلح کیا جائے گا:المالکی

عراق کے وزیر اعظم نورالمالکی نے موصل میں اسلامی عسکریت پسندوں کے قبضے کے بعد شہریوں کو اسلحہ دینے کی پیشکش کی ہے تاکہ وہ عسکریت پسندوں کے مقابل کھڑے ہو سکیں

91878
فوج کے ساتھ شہریوں کو بھی مسلح کیا جائے گا:المالکی

عراق کے وزیر اعظم نورالمالکی نے موصل میں اسلامی عسکریت پسندوں کے قبضے کے بعد شہریوں کو اسلحہ دینے کی پیشکش کی ہے تاکہ وہ عسکریت پسندوں کے مقابل کھڑے ہو سکیں۔
وزیر اعظم نے یہ اپیل سرکاری افواج کے شہر کے شمالی حصے سے کنٹرول کے مکمل طور پر ختم ہو جانے اور علاقہ چھوڑ دینے کے کچھ ہی گھنٹے بعد کی ہے۔
نورالمالکی نے بتایا ہے کہ کابینہ نے بحرانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے خصوصی سیل قائم کیا ہے جو شہریوں کو بطور رضاکار منظم کرنے کے علاوہ اسلحہ سے لیس کرے گا۔
اس سے پیشتر عراقی کابینہ نے شہریوں اور قبائل سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی طرف سے رضاکاروں کے طور پر سامنے آنے کے فیصلے کی تعریف کی ہے تاکہ وہ اپنے وطن کے حفاظت کر سکیں۔
وزیر اعظم نورالمالکی نے کابینہ سے مسلح افواج کی تنظیم ِنو کرنے کی ہدایات دینے سمیت پارلیمان سے ملک میں ہنگامی صورت حال نافذ کرنے کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے وزیر اعظم نورالمالکی کے اس اعلان کے تھوڑی دیر بعد داعش کے عسکریت پسندوں نے صوبہ کرکوک کے مختلف علاقوں کو قابو کرنے کی کوشش شروع کر دی جس کی مقامی پولیس ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں