سبکدوش مصری وزیر اعظم کو حکومت تشکیل دینےکی دعوت

صدر عبدالفتاح السیسی نے مصر کے سبکدوش وزیر اعظم ابراہیم محلب کو دوبارہ کابینہ کی تشکیل کی دعوت دی ہے کہ جنہوں نے حسب دستور گزشتہ روزصبح عبوری وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا

88925
سبکدوش مصری وزیر اعظم کو حکومت تشکیل دینےکی دعوت

مصر کے نو منتخب صدر فیلڈ مارشل عبدالفتاح السیسی نے عبوری وزیر اعظم ابراہیم محلب ہی کو دوبارہ حکومت سازی کی دعوت دی ہے
ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر عبدالفتاح السیسی نے سبکدوش وزیر اعظم ابراہیم محلب کو دوبارہ کابینہ کی تشکیل کی دعوت دی ہے کہ جنہوں نے حسب دستور گزشتہ روزصبح عبوری وزارت عظمیٰ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا ۔
عبوری کابینہ کی سبکدوشی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ابراہیم محلب نے کہا کہ ملک و قوم کے مفاد کے لیے ہم سے جو ہو سکا ہم نے کیا ہے۔
آج میں اپنی پوری کابینہ کے ساتھ صدر مملکت کو اپنا استعفیٰ پیش کر رہا ہوں تاکہ نئی حکومت کی تشکیل کے لیے کام شروع کیا جا سکے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں