سعودی عرب میں مرس وائرس کرونا پر قابو پالیا گیا

مرس بیماری کا باعث بننے والے وائرس نے سن 2012 سے سعودی عرب میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا۔سعودی عرب میں مشرقِ وسطیٰ سینڈروم کے طور پر مشہور مرس وائرس کی وجہ سے 282 افراد ہلاک ہوگئے تھے

89346
سعودی عرب میں مرس وائرس کرونا پر قابو پالیا گیا

سعودی عرب میں 282 افراد کی ہلاکت کا باعث بننے والے مرس وائرس کرونا پر قابو پالیا گیا ہے۔
اس بارے میں بیان وزیر صحت عدیل فقیح کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
مرس بیماری کا باعث بننے والے وائرس نے سن 2012 سے سعودی عرب میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا۔
ملک میں اس بیماری کی وجہ سے خوف و ہراس کا سلسلہ جاری تھا ۔ ماہرین اس بیماری پر قابو پانے کے لیے اپنی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے تھے۔
سعودی عرب کے وزیر صحت عدیل فقیح نے کہا ہے کہ کی جانے والی تحقیقات نے اپنے نتائج دینا شروع کر دیے ہیں اور اب اس بیماری پر قابو پالیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حفظانِ صحت کے اصولوں کا خصوصی خیال رکھتے ہوئےاس بیماری پر قابو پالیا گیا ہے اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف دو واقعات کی اطلاع ملی ہے۔
سعودی عرب میں مشرقِ وسطیٰ سینڈروم کے طور پر مشہور مرس وائرس کی وجہ سے 282 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں