عراق:دو دھماکوں میں بتیس افراد ہلاک

پہلا حملہ پارٹی کی عمارت کے سامنے ایک کنٹرول پوائنٹ کے قریب بم سے بھرے ایک ٹرک کے ذریعے کیا گیا جس کے بعد دوسرا دھماکہ جائے وقوعہ پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہونےکے دوران ہوا

88709
عراق:دو دھماکوں میں  بتیس افراد ہلاک

شمالی عراق میں واقع ترکمین قصبے طوزحورماتومیں گزشتہ روز عراقی کردستان محبان وطن اتحاد پارٹی کی عمارت پر بم حملے کیے گئے۔
اس حملے میں 32 افراد ہلاک ہو گئے۔
پہلا حملہ پارٹی کی عمارت کے سامنے ایک کنٹرول پوائنٹ کے قریب بم سے بھرے ایک ٹرک کے ذریعے کیا گیا جس کے بعد دوسرا دھماکہ جائے وقوعہ پر لوگوں کی بھیڑ جمع ہونےکے دوران ہوا۔
یاد رہے کہ دیالہ شہر میں بھی مذکورہ پارٹی کے دفتر اور پولیس ہیڈ کوارٹر پر ہونے والے حملوں میں اٹھارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
دوسری جانب موصل میں عراق کے حفاظتی دستوں نے ایک کاروائی کے دوران دولتِ اسلامیہ برائے عراق و شام کے سینتیس جنگجووں کو ہلاک کر دیا ہے ۔
اس دوران عراقی فوج نے جھڑپوں کے باعث موصل کی یونیورسٹی میں محصور چھہ سو طالبات کو بھی رہا کروا لیا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں