ویٹیکن میں مشرق وسطی میں امن کے لئے دعا

پوپ فرانسووا نے فلسطین کے صدر محمود عباس، اسرائیل کے صدر شمعون پریس اور فینر یونانی پیٹرک بارتھولومیوس کے ہمراہ "مشرق وسطی میں امن" کے لئے دعا کی

87781
ویٹیکن میں مشرق وسطی میں امن کے لئے دعا

پوپ فرانسووا نے فلسطین کے صدر محمود عباس، اسرائیل کے صدر شمعون پریس اور فینر یونانی پیٹرک بارتھولومیوس کے ہمراہ "مشرق وسطی میں امن" کے لئے دعا کی۔
ویٹیکن میں تاریخ میں پہلی دفعہ قرآن کریم کی تلاوت کی گئی اور کیتھولک دنیا کے روحانی پیشوا پوپ فرانسووا نے ویٹیکن میں امن کے لئے دعا کے سربراہی اجتماع کی میزبانی کی۔
پوپ نے گذشتہ ماہ اُردن، اسرائیل اور فلسطین کے دورے کے دوران مشرق وسطی میں امن کے لئے مل کر دعا کرنے کی سوچ کا اظہار کیا تھا۔
پوپ نے عباس اور پریس کا فرداً فرداً استقبال کیا۔
دعائیں تین سماوی ادیان کے دنیا میں نزول کی ترتیب کے مطابق عبرانی، اطالوی، انگریزی اور عربی زبانوں میں کی گئیں اور دعاؤں میں خالق کائنات سے مشرق وسطی میں امن و سکون کی استدعا کی گئی۔
ویٹیکن کی طرف سے "امن کے لئے التجا " کے نام سے کی گئی اس تقریب کے آخری حصے میں چاروں رہنما ؤں نے باغیچے میں امن کی علامت زیتون کے درخت کی جڑ میں مٹی ڈالی۔
تقریب کے آخر میں چاروں رہنماؤں نے شرکاء سے فرداً فرداً سلام لیا۔
واضح رہے کہ کیتھولک دنیا کے روحانی پیشوا پوپ فرانسووا نے گذشتہ ہفتے فلسطین اور اسرائیل کا دورہ کیا اور عباس اور پریس کے ساتھ ملاقات کے دوران انہیں ویٹیکن آنے کی دعوت دی تھی۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں