عراق: زیر تعمیر عمارت پر حملہ 10 مزدور ہلاک

مُوصل کے مغرب میں الیرموک میں ایک زیر تعمیر عمارت پر مارٹر گولہ گرنے سے عمارت میں موجود مزدوروں میں سے 5 بھائیوں سمیت 10 مزدور ہلاک ہو گئے

86724
عراق: زیر تعمیر عمارت پر حملہ 10 مزدور ہلاک

عراق کے صوبے مُوصل کے مغرب میں الیرموک میں ایک زیر تعمیر عمارت پر مارٹر گولہ گرنے سے عمارت میں موجود مزدوروں میں سے 5 بھائیوں سمیت 10 مزدور ہلاک ہو گئے ہیں۔
زیر تعمیر عمارت میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق مُوصل کے مغرب میں 124 کلو میٹر کی مسافت پر واقع تحصیل سنجار سے بتایا گیاہے۔
عمارت پر گرنے والے مارٹر گولے کے کس طرف سے آنے اور کس کی طرف سے گرائے جانے کے بارے میں کوئی معلومات موجود نہیں ہیں تاہم علاقے میں عراق شام اسلامی حکومت تنظیم کے عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع ملی ہے۔
دارالحکومت بغداد میں بھی کل شعیہ اکثریت کے علاقوں میں بم سے مسلح گاڑیوں کے اوپر تلے حملوں میں 60 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔
رمادی میں بھی کل مسلح افراد نے عنبر یونیورسٹی پر حملہ کر کے ایک ہزار 300 افراد کو یرغمال بنا لیاجنہیں بعد میں رہا کر دیا گیاتھا۔
کیمپس ابھی تک عسکریت پسندوں کے زیر کنٹرول ہے اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں بھی جاری ہیں۔
خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عراق شام اسلامی حکومت تنظیم کے عسکریت پسندوں کا اصل مقصد یونیورسٹی کے بالکل عقب میں،رمادی اور فلوجہ کے درمیان واقع علاقے حمیرا پر قبضہ کرنا ہے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں