شام:اسد نواز فوج کے حملے جاری

شام میں اسد فوج کی کاروائیاں جاری ہیں جن میں خواتین اور بچوں سمیت 61 افراد ہلاک ہو گئے

84487
شام:اسد نواز فوج کے حملے جاری

شام میں اسد فوج کی کاروائیاں جاری ہیں۔
ملک بھر میں مخالفین کے خلاف حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 61 افراد ہلاک ہو گئے ۔
شامی فوج کے ہیلی کاپٹروں نے حلب میں مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں پر حملے کیے جس سے متعدد مکانات تباہ اور کئی افراد زخمی ہو گئے۔
شام کی مقامی رابطہ کمیٹی نے بھی بتایا ہے کہ اسد نواز فو ج نے دمشق کے علاقہ عربین میں زہریلی گیس کا استعمال کیا ہے جس سے متعدد افراد متاثر ہوئے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں